حیدرآباد/14جون (ایجنسی) مہاراشٹرا کے ضلع نندوبار کے شہادہ ٹاون کے مجلسی کارپوریٹر صدام حسین تیلی کا پانی کی سربراہی کے مسئلہ پر رمضان المبارک میں قتل کردیا گیا-
کانگریس کے سابق کارپوریٹر ساجد احمد اور انکے بھائی نے مبینہ طور پر صدام حسین کا قتل کردیا- بتایاجاتا ہے کہ گاڑیوں کے ذریعہ پانی کی سربراہی کے مسئلہ پر مجلس کی ایک اور کارپوریٹر ساجدہ بی کے فرزندان سید نصیر اور سید مجاہد کو کانگریس کے سابق کارپوریٹر ساجد احمد اور انکے بھائی جوشہادہ ٹاون کانگریس
کے صدر ہیں مارپیٹ کرکے شدید زخمی کردیا تھا-جن کا دواخانہ میں علاج جاری ہے-
صدام دواخانہ میں ان کی عیادت کے لیے گئے تھے جہاں دواخانہ میں ساجداحمد اور انکے بھائی نے دواخانہ کے احاطہ میں باہر طلب کرکے بحث تکرار کے دوران قتل کردیا-
صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے نندوبارمہاراشٹرا کے شہادہ ٹاون کے مجلسی کارپوریٹر صدام حسین کے قتل کی سخت مذمت کی-